کرائمز

سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(ارسلان تیموری )ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی فرقان بلال اور ایس پی عمران کرامت بخاری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس مین میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آرگنائزڈکرائم یونٹ اقبال ٹاو¿ن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں سے مختلف قسم کی ادویات کی چوری اور فروخت میں ملوث خطرناک گروہ کے سات ممبران جن میں گینگ کے سرغنہ جنرل ہسپتال کا میںسٹور کیپر محمد سلیم ، گو رنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ، اور چلڈرن ہسپتال ملازمین محمد سلیم، محمد عاطف، ندیم اور طاہرائیویٹ میڈیسن ڈیلر احمد رضا، محمد احسن اورسلیمان ارشد کو گرفتار ان سے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی قیمتی ادویات برآمد کر لیںدوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں پاک میڈیکو کے نام سے میڈیسن کمپنی بنائی ہوئی تھی وہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرواتے اور میڈیسن پر لگی سرکاری مہر کو صاف کرتے اپنی ہی بنائی گئی کمپنی کے ذریعے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں فروخت کرتے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button