کرائمز

سبزہ زار ، معمولی تلخ کلامی ، خاتون پر بہیمانہ تشدد

لاہور(ارسلان تیموری ) سبزاہ زار کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ہمسائیوں نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے خاتون کی داد رسی کرنے کی بجائے چیخ و پکار سن کر پولیس کو مدد کے لیے کال کرنے والے کو ہی گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار کے علاقے معمولی تلخ کلامی پر 4خواتین سمیت6افرادنے خاتون پرمبینہ تشدد کیا۔متاثرہ خاتون رمشا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کربیٹے اوروالدہ کویرغمال بنایا اس دوران خواتین نے والدہ اورمجھے پکڑا ہوا تھا جبکہ 2افرادتھپڑاورمکوں سے تشددکرتے رہے۔ چیخ و پکار کی آواز سن کر قریبی ہمسائے نے 15 پر کال کی، پولیس کاسن کرملزمان گھرکوتالالگاکرفرارہوگئے جبکہ پولیس نے15پرکال کرنےوالے کوہی گرفتارکرلیا۔متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ تشددسے چہرہ اورجسم کے دیگرحصوں پرنشانات پڑگئے ہیںدرخواست دینے کے باوجودتھانہ سبزہ زار پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔ متاثرہ خاتون رمشانے وزیراعلیٰ اورپولیس افسران سے واقعہ کانوٹس لینے کامطالبہ بھی کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button