علاقائی خبریں

شہداء پولیس جرات و بہادری اور ملک و قوم سے وفا کے پیکر ہیں:اکرم کھوکھر

ڈیرہ نواب صاحب (محمد اکبر خان سے) شہداء پولیس جرات و بہادری اور ملک و قوم سے وفا کے پیکر ہیں ان خیالات کا اظہار سی پی او بیٹ 21 کے محمد اکرم کھوکھر نے یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے شہداء کے لواحقین و موٹر وے پولیس کے افسران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے وہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے ہم زندہ قوم ہیں اور دنیا میں زندہ قومیں کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتی اس موقع پر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور انکی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں تقریب کے اختتام کے موقع پر شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے موٹروے پولیس بیٹ 21 کے سی پی او ملک محمد اکرم کھوکھر نے شہید ہونے والے افسران و ملازمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی شہداء کے اہل خانہ میں تحائف تقسیم کیے گئے پھول پیش کیے گئے اس موقع پر سی پی او محمد اکرم کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ملک و قوم کے ہیروز ہیں ہم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اس موقع پر بیٹ 21 کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button