کرائمز

درجنوں قسم کے نئے ٹیکسز کی وجہ سے تاجرپریشان ، حکومت نوٹس لے

کھچی والا (محمد شاہد) درجنوں قسم کے نئے ٹیکسز کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے مسائل کے حل کے لئے تمام تاجر تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی انجمن تاجران کھچی والا حاجی محمد حنیف طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نت نئے ٹیکسز اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عوام سمیت تاجر برادری شدید پریشان ہے۔ بجلی کے بل پر سیلز ٹیکس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، فنانسنگ کاسٹ سرچارج اور ٹی وی فیس سمیت متعدد ٹیکس عائد ہیں اور ان ٹیکسوں کا بجلی کے بل میں حصہ تیس فیصد سے زائد ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں بجلی کی قیمت میں 90 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں تاجر پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے اور اب دیگر ٹیکسز اور بجلی بلوں نے ان کو مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں تاجروں کو دکانوں کے کرائے دینا مشکل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے بجلی بلوں پر عائد تمام ٹیکس ختم کرے تاکہ عوام اور تاجروں کو کچھ ریلیف ملے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button