کرائمز

اوکاڑہ: لین دین کا تنازع جان لے گیا ،عارف قتل

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری)اوکاڑہ لین دین کا معاملہ 3 افراد نےایک شخص کو وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا ۔ملزمان نے زخموں سے چور شخص کو قریبی کنویں میں پھینک دیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ایف ائی ار کے مطابق تھانہ گوگیرہ کے گاوں 50/3R کا رہائشی شہباز اپنے باپ محمد عارف کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبریAQS-3077 پر سوار ہو کر ڈڈاں والی برج جیوے خاں جارہے تھے کہ ڈڈاں والی کے قریب ملزم ساجدعلی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تھڑا مارے بیٹھے تھے۔جنہوں نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو روک لیا ۔ملزم ساجد نے موٹر سائیکل پر بیٹھے محمد عارف کے گلے میں تار ڈال کر اسے گھسیٹتے ہوے زمین پر دے مارا اور ملزم ساجد نے دستی اہنی سریے سے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جو زخموں سے چور زمین پر پڑا تھا جس کے بیٹے نے اپنے باپ کو چھڑانے کی کو شش کی تو نامعلوم ملزمان نے اسے یرغمال بنائے رکھا ملزمان نے سمجھا کہ محمد عاف مر گیا ہے اور اسے ایک قریبی کنویں میں پھینک کر فرار ہوگئے جس کے بیٹے نے ریسکیو کی مدد سے اپنے باپ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں محمد عارف جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ گوگیرہ کو اطلاع دی گئی پولیس تھانہ گوگیرہ نے مقتول کے بیٹے کی درخواست پر وقوعہ کا مقدمہ نمبر 1093/24 درج کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مقتول سے کچھ عرصہ پہلے ملزم ساجد نے 3 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ادھار لے رکھی تھی #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button