پنجاب اور لاہور میں سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے :افتخار یوسفزئی
لاہور (بیورورپورٹ )پنجاب اور لاہور میں سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب اور بالخصوص لاہور میں سیاحت کو فروغ دینے سے پہلے شہر سے غنڈا عناصراور اسلحہ کو ختم کریں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے لیے سپیشل ٹورزم پروٹیکشن فورس قائم کی جائے جو صرف اپنے مخصوص مقاصد کے لیے مخصوص ہو شہر میں اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ کسی طور بھی رکھنا انتہائی جرم قرار دیا جائے ،سیاحتی مقامات پر محکمہ اثار قدیمہ کی مدد سے تربیت یافتہ گائیڈ اور مترجم بھی متعین کیے جائیں تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے محکمہ ٹورزم کی ملکیت ہوٹلز اور موٹلز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کے قابل بنا دیا جائے ،پنجاب سیاحت کے شعبہ سے تقریبا دو ارب ڈالر سالانہ کما سکتا ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سیاحت کے فروغ کے لیے دلچسپی قابل تحسین اور قابل ستائش ہے