کرائمز

شجاع آباد:منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، نئی نسل تباہ

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا آر پی او سی پی او ملتان ڈی ایس پی سرکل مہر وسیم احمد سے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی عام ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل اور نشئی افراد کو باآسانی آئس ہیئروئن چرس ودیگر نشہ آور چیزیں باآسانی مل جاتیں ہیں زیر نظر ویڈیو میں منشیات کے عادی افراد ٹولی کا شکل میں بیٹھ کر منشیات کا کھلے عام استعمال کررہے ہیں جو کہ مقامی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے منشیات جیسی لعنت پر لگ کر نوجوان نسل اپنے مستقبل کو تباہ وبرباد کررہی ہے عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آر پی او سی پی او ملتان ڈی ایس پی سرکل مہر وسیم احمد سے سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جاسکے###

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button