کرائمز

محکمہ فوڈ اہلکار فلور مل مالک کی پونے دو کروڑ کی گندم ہڑپ کرگئے

نوشہرہ ورکاں(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)محکمہ فوڈ اہلکار فلور مل مالک کی پونے دو کروڑ کی گندم ہڑپ کرگئے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت چھ ملازمین کے۔ خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج،بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے آئرہ فلور مل کے مالک محمدشکیل نے 1527بوری گندم کے لیے پونے دوکروڑ روپے کا چالان ڈی ایف سی آفس گوجرانوالہ میں جمع کروایا اور جب گندم لوڈ کروانے کے لیے رابطہ کیاتو انچارج نوشہرہ ورکاں سینٹر حافظ امجد منیر نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا بعدازاں انکشاف ہوا کہ فوڈ عملہ نے ملی بھگت سے مل مالک کو گندم جاری کرنے کے بجائے مرکز گندم خریداری نوشہرہ ورکاں کے نام کی اتھارٹی جاری کروا لی محکمہ فوڈ کا عملہ مل مالک محمدشکیل کو پانچ ماہ گندم دینے کا دلاسہ دیتا رہا مل مالک محمدشکیل نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ فوڈ کے اہلکاروں نے گندم کسی اورفلور مل کو فروخت کرکے اسکے ساتھ فراڈکیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملک محمدزمان،انچارج نوشہرہ ورکاں سینٹر حافظ امجد منیر،عبدالشکور،ریاست علی،عبدالحفیظ اور واحد علی خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button