مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے:احسان اللہ انصاری
ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما لالہ احسان اللہ انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز کی پنجاب حکومت نے پنجاب کے عوام کے لئے مفت ادویات اور لیپ ٹاپس، کسان کارڈ، سوارب روپے سے گرین ماڈل بازار، سولر پروگرام، اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبہ شروع کئے۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔ پارٹی کیلئے بے لوث کام کر نیو الے اور کر زاثاثہ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ لالہ احسان انصاری نے مزید کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کا خطاب معمول سے ہٹ کر اور تاریخی تھا وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کر کے اور اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کا بائیکاٹ کر کے پوری قوم اور امت مسلمہ کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ جبکہ فسادی ٹولے کی جانب سے باتیں ہورہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائیگا آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھے گئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں اور پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔ نظام کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ آج ٹیکس دینے والوں کی تعداد دوگنا ہو چکی ہے جو کچھ آئیگاوہ عوام پر ہی لگے گا مسلم لیگ ن نے سخت حالات میں حکومت بنائی اور دن رات محنت کر کے حالات بہتر کیسے ہیں۔ معاشی اشاریے بھی مثبت کی طرف جارہے ہیں۔ بہت جلد کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے۔