ملتان،بانی صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں متحد ہیں،عمرفاروق
ملتان ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) بانی صدر APRNSغلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں مقامی اخبارات و ذمہ داران صحافیوں کے حقوق کے لیے مک گیر سطح پر بھر پور جدوجہد جاری ہے ہم اس جدوجہد میں جی ایم جٹ کے ساتھ ہیں انکی قیادت میں APRNSاخبارات اور صحافیوں کے مسائل حل کروانے اور حقوق حاصل کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے ان خیالات کا اظہار سینئر جرنلسٹ اینکر کالم نگار تجزیہ نگار ال پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNSرجسٹرڈ کے مرکزی رہنما و روزنامہ سرکش ملتان کے چیف ایڈیٹر عمرفاروق نے روزنامہ سرکش کے ملتان آفس میں اے پی آر این ایس کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کیا تقریب میں صحافیوں وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،روزنامہ سرکش ملتان کی طرف سے چیف ایڈیٹر عمرفاروق نے APRNSکی پانچویں سالگرہ کا کیک کاٹا