شہباز شریف ملکی خوشحالی کی خاطر بر سر پیکار ہیں: نوشین افتخار
ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی محترمہ نوشین افتخارنے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف حالات کا مقابلہ کرنے والے سیاست دان ہیں جو ملکی خوشحالی کی خاطر بر سر پیکار ہیں، محب وطن سیاسی قیادت کا ریاست اور قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہر فیصلہ عوامی امنگوں کا تر جمان ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت ملکی استحکام و ترقی کیلئے بھر پورا قدامات کر رہی ہے نوشین افتخار نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہوئے ہے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور مرحلہ وار عوام کو در پیش مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے حکومت میں شامل سبھی جماعتیں مل جل کر عوام کی خدمت اور ملکی استحکام و ترقی کیلئے فیصلے کر رہی ہیں، موجودہ حکومت ملکی مسائل و مشکلات کا خاتمہ اور سیاسی معاشی استحکام یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جو ملک و قوم کو جلد تمام در پیش بحرانوں سے چھٹکارا دلائے گی۔