کرائمز

شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت نہ ہوئی

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کوٹ لکھپت، غازی آباد، مسلم ٹا ؤن،اور فیکٹری ایریا کے علاقے میں مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے کچا جیل روڈ پر 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ غازی آباد کے علاقے پنج پیر دربار کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، مسلم ٹا ؤن موڑ کے قریب واقع پارک سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقے غازی روڈ پر 25 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیاجاں بحق ہونے والے ان چاروں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button