کرائمز
رواں سال بغیر لائسنس پر 15 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 188 فیصد اضافہ، رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 15 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے 4 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے۔