کرائمز

ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا سندس فاونڈیشن کا دورہ

گوجرانوالہ (آئی این پی / رانا عبدالغفار )ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے گزشتہ روز سندس فائونڈیشن گوجرانوالہ کا دورہ کیا، سب انسپکٹر بلال ورک و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، عمران عباس چدھڑ کے سندس فائونڈیشن پہنچنے پر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا سندس فائونڈیشن میں زیر علاج بچوں کے چہرے خوشی سے جگمکا اٹھے، عمران عباس چدھڑ نے خون کے امراض میں مبتلا بچوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان میں قیمتی تحائف بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتا ہوں اور ان کیلئے خون کے عطیات اکٹھے کرکے جو خوشی اور دلی سکون حاصل ہوتا ہے اس کو الفاظ میں بتانا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے خصوصی طور پر کوشاں رہتا ہوں اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے دوستوں کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ آخر میں چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ، سب انسپکٹر بلال ورک سمیت دیگر مہمانوں کو سندس فائونڈیشن کے مختلف شعبوں خصوصاً جدید ترین لیبارٹری کا وزٹ کروایا اور سندس فائونڈیشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button