شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 76 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد
فیصل آباد ( شاہد نسیم )استاد نصرت فتح علی خان میموریل اکیڈمی کی طرف سے لندن اور فیصل آباد میں بیک وقت سروں کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 76 ویں سالگرہ منائی گئی،تفصیلات کے مطابق، 9 بنگال روڈ ایسٹ لندن میں چیئر مین حاجی اقبال نقیبی نے نصرت کے چاہنے والوں کے ساتھ کیک کاٹا،اورفیصل آباد میں اکیڈمی ڈائریکٹران میاں بشیر احمد اعجاز اور شاہد نسیم چوہدری نے تقریب کا اہتمام،فیصل آباد آرٹس کونسل ہال میں کیا، جس میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ہال،شہر بھر کی معروف شخصیات اور شہریوں کی کٹیرتعداد نے شرکت کی،سالگرہ کیک کاٹنےکے بعد معروف سنگر علی عباس نے نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کیا، استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کے علاقے دربار لسوڑی شاہ جھنگ بازار میں پیدا ہوئے، نصرت فتح علی خاں نے ایک قوال گھرانے میں آنکھ کھولی ان کو بچپن سے ہی موسیقی کی تربیت دی گئی، عمر کے ساتھ ساتھ ان کی آواز اور سروں میں پختگی آتی گئی۔شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خاں نے سینکڑوں شہرہ آفاق کلام گائے جو زبان زد عام ہوئے، وہ آج بھی کلاسیکل گائیکی سے گلوکاروں کے آئیڈیل ہیں اور قوال ان کے کلام گاتے ہیں۔نصرت فتح علی کی مشہور قوالیوں میں ”دم مست قلندر مست“، ”علی مولا علی“، ”یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے“، ”میرا پیا گھر آیا“، ”اللہ ہو اللہ ہو“، ”کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا“، ”اکھیاں اڈیک دیاں“، ”کسی دا یار نا وچھڑے“، ”میرا پیا گھر آیا“ اور ”میری زندگی“ وغیرہ شامل ہیں۔تقریب کے آخر میں شہریوں اور نصرت فتح علی خان کے چاہنےوالوں نے انکو بھرپور خراج تحسیں پیش کیا،