کرائمز
چالو بھٹی اور 90 لیٹر شراب سمیت منشیات فروش گرفتار
منچن آباد(راشد ڈھڈی) میکلوڈگنج پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش کو چالو بھٹی اور 90 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او فریاد جوئیہ نے بتایا کے ملزم احمد علی عادی منشیات فروش ہے اور دیسی شراب کا دھندہ کرتا ہے ملزم احمد علی پر اس سے قبل منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں منشیات فروش اس معاشرے کے ناسور ہیں ان کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے.