کرائمز
بہاولنگر:زخمی کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور ریفر کر دیا گیا
منچن آباد(راشد ڈھڈی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کی عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا اور پاکستان کی تاریخ کی پہلی ائیر ایمبولینس نے کام شروع کر دیا۔تحصیل منچن آباد میں ٹریکٹر ٹرالی سے گرنے والے مریض کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔محمد جلال ولد چراغ موضع بابل والا کو ائیرایمبولینس کے ذریعے منچن آباد سے لاہور منتقل کیا گیا۔ محمد جلال کی جان بچانے کیلئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا اور منچن آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے محمد جلال کے علاج کیلئے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا۔