کرائمز

پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی(پیسی) کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

لاہور ( حکیم فریاد افضل رانا )پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی(پیسی) کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب 2023_24 میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ اور باقاعدگی سے کنڑی بیوشن ادا کرنے والے15 کنٹری بیوٹرز کے اعزاز میں منعقد کی گی۔تقریب میں صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی اور وائس کمشنر ذوالفقار علی کھرل،ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر محمد حسان.،ڈائریکٹر ایڈمن فضل ربی اور سوشل سکیورٹی فیلڈ ڈائریکٹرزتقریب میں شرکت کی۔سٹائل ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹیڈ لاہور، انٹر لوپ پرائیویٹ لمیٹیڈ فیصل آباد، کلاش پرائیویٹ لمیٹیڈ فیصل آباد، کمبائینڈ فیبرکس لمیٹیڈ لاہور، ڈینم اپریل شیخوپورہ، کریسنٹ بہومان گوجرانوالہ،نشاط ملز قصور، سروس گلوبل فوٹ ویئر شاہدرہ، کوہ نور ٹیکسائل ملز حسن ابدال، جے کے شوگر ملز (پیپسی کولا)بوتل ملتان، محمود ٹیکسٹائل ملز مظفر گڑھ، جے ڈی ڈبیلیو شوگر ملز یونٹ 1 رحیم یار خان، سنچری پیپر اینڈ بورڈ ملز ساہیوال، مسعود ٹیکسائل ملز فیصل آباد اور فاروڈ گروپ سیالکوٹ کی جانب سے سال 2023ـ24کے دوران سب سے زیادہ سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن جمع کروائی گئی۔ صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے کنٹری بیوٹرز ہمارا سرمایہ ہیں۔ ورکرز صحت مند ہونے سے اس کے ادارہ کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ حکومت پنجاب اور محکمہ لیبر اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ادارے اپنے ورکرز سے محبت کرتے ہیں وہ ادارہ ترقی کرتا ہے۔ سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی ادائیگی سماجی اور قومی فریضہ ہے۔ صوبائی وزیر لیبرفیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ جن اداروں نے اپنے ورکرز کو رجسٹرڈ نہیں کروایا وہ آج ہی پیسی سے اپنے ورکرز کی رجسٹریشن کروائیں۔ پیسی کی پوری ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کنٹری بیوٹرز ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ 2023ـ24 کے 15 ٹاپ کنٹری بیوٹرز ہماری تقریب کے چیف گیسٹ ہیں۔ٹائم پر کنٹری بیوشن جمع کروانے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے کہا کہ کنٹری بیوٹرز کے تعاون سے ہی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ و مالی مراعات کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر لیبرفیصل ایوب کھوکھر نے نے کمشنر پیسی محمد علی کے ہمراہ کنٹری بیوٹرز میں سرٹیفکٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی فیصل آباد (نارتھ). لاہور گلبرگ اور شیخوپورہ کے فیلڈ ڈائریکٹرز کو بھی اچھی کارکردگی دکھانے پر سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button