حویلی لکھا : رشتہ کا تنازع ،زمیندار کا سیکورٹی گارڈ فل فرائی
اوکاڑہ/حویلی لکھا (عبدالوحید انصاری+ ڈاکٹر طارق عزیز )اوکاڑہ رشتے کے تنازعہ پر زمیندار کے سیکورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ملزمان مقتول کے کزن ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ حویلی لکھا کے گاوں مولیاں چشتی کے رہائشی منصب نامی نوجوان کا اس کے کزنوں سے رشتے کا تنازعہ چل رہا تھا ۔گزشتہ روز ان کے مابین کوئی جھگڑا ہوا جس پر ملزمان مختیار۔ بختیار اور عمیر نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے منصب کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ھدایت نے نوٹس لیتے ہوے۔ڈی ایس پی بصیرپور سرکل کو اپنی زیر نگرانی میرٹ پر تفشیش کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول منصب ایک مقامی زمیندار کا سیکورٹی گارڈ تھا۔پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفشیش شروع کر دی ہے۔#