کرائمز
جمبر ، مین ملتان پر ساٹھ سالہ نامعلوم بزرگ کی لاش برآمد
جمبر ( طیب جوئیہ سے ) جمبر ، مین ملتان پر ساٹھ سالہ نامعلوم بزرگ کی لاش برآمد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کی پولیس چوکی جمبر کی حدود میں نامعلوم بزرگ شخص کی لاش برآمد شہری کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو حُکام کے مطابق لاش 24 گھنٹے سے زائد وقت تک سڑک کنارے پڑی رہی بزرگ بظاہر بھکاری اور نشے کا عادی لگتا ہے پولیس نے ڈیڈ باڑی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔