کرائمز

رائیونڈ معمولی تلخ کلامی پر شہری پر قاتلانہ حملہ،مضروب ہسپتال منتقل

لاہور / رائے ونڈ (عطا اللہ بھٹی سے )رائیونڈ بھٹی چوک میں پھل فروشوں کا خریدار پر چھریوں اور ڈنڈوں سے حملہ , شہری پھل خریدنے گیا جہاں تلخ کلامی پر پھل فروش آپے سے باہر ہوگیا,متاثرہ شہری نے تھانہ سٹی رائیونڈ میں کاروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی ,جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ بلال نامی شہری فیملی کے ہمراہ بھٹی چوک رائیونڈ سے پھل خریدنے گیا ہے, جہاں پر معمولی تلخ کلامی پر پھل فروش نے ساتھی ریڑی بانوں کو بلوا کر بلال نامی شہری اور اس کے بھائی پر چھریوں اور ڈنڈوں سے دھاوا بول دیا ہے ,جس سے بلال اور سلمان نامی شہری شدید زخمی ہو گئے متاثرین کا مطالبہ ہے, ان کی دادرسی کی جائے اور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button