منشیات کی خبروں پر ایس ایچ او تلملا اٹھا ، صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
گوجرانوالہ (عبدالغفار سے ) تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے قائم مقام ایس ایچ او کو ائینہ دکھایا تو برا مان گئے منشیات فروشی اور علاقہ میں بڑھتے جرائم کی نشاندہی پر ایس ایچ او آپے سے باہر صحافی ضرغام عباس کے ساتھ بدتمیزی من گھڑت اور جھوٹے مقدمہ میں نامزد کرکے حوالات میں بند کرنے کی دھمکیاں دیگر ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ار پی او اور سی پی او گجرانوالہ سے شفاف انکوائری کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات مقامی صحافی ضرغام عباس تھانہ قلعہ دیدار سنگھ اپنے دوست مدعی مقدمہ کے ساتھ ایس ایچ او خالد شاہ کے پاس گیا اور مقدمہ کی بابت دریافت کیا ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ مقدمہ تو عدم پتہ کی وجہ سے داخل دفتر ہو چکا ہے نیا وقوعہ کرواؤ اور مقدمہ درج کرواؤ تو بات سنوں گا ورنہ میں سابقہ مقدمات کا ذمہ دار نہیں تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بڑھتی منشیات فروشی اور دیگر جرائم کی نشاندہی پر خالد شاہ اپے سے باہر ہو گیا اور صحافی ضرغام عباس کے ساتھ بدتمیزی پر اتر ایا اور من گھڑت اور جھوٹے مقدمہ میں نامزد کرنے کی دھمکیاں دینے لگا قائم مقام ایس ایچ او خالد شاہ عرصہ دراز سے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں تعینات ہے اور منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے اس لیے جرائم پیشہ عناصر کی انکھوں کا تارا ہے جب سے موصوف نے بطور ایس ایچ او تھانہ کا چارج سنبھالا ہے جرائم پیشہ عناصر کی موجیں لگ گئی ہیں جرائم کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شریف شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ار پی او اور سی پی او گجرانوالہ سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ اور راشی ایس ایچ او کو فل ا لفور تبدیل کیا جائے قلعہ دیدار سنگھ کے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے اور نوکری سے فارغ کیا جائے