کرائمز

عوامی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، سی سی پی او

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے موقع پر شرکا ء کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوانوں نے الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ڈولفن سکواڈا ور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیموں نے موثر پٹرولنگ سے شرکاء کی سکیورٹی کو یقینی بنایا۔ بلال صدیق کمیانہ نے بتایاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی امور پر تعاون پر علما ء کرام، شرکاء، منتظمین اور میڈیا کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button