کرائمز

راولپنڈی ،ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزم گرفتار

راولپنڈی (امجدعلی چوہدری ) ائیرپورٹ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 04 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار،زخمی ملزم کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی،ائرپورٹ پولیس نے پام سٹی گراؤنڈ کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، ملزم چند روز قبل پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا،ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ائیرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش،شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد ہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button