کرائمز

عزاداری کو کوئی بڑے سے بڑا آمر بھی ختم نہیں کرسکتا۔ باوا فرزند علی شاہ کاظمی

چوآخالصہ (نامہ نگار) چیرمین تحفظ عزاداری ایکشن کمیٹی باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی کی سرکردگی میں مرکزی نمائندہ وفد نے معروف عزادار سجادہ نشین دربار سید کرم علی شاہ چوآخالصہ سے ان کے ڈیرے پر اہم ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری ایکشن کمیٹی اور صوبائی صدر پنجاب علامہ سید باقر علی نقوی، ریجنل صدر راولپنڈی علامہ شبیہہ الحسن کاظمی، جنرل سیکرٹری شوکت عباس جعفری، کوآرڈینیٹر ماتمی عزاداران سید مصیب عباس بخاری، سید جابر علی نقوی، ممیام شریف کے سائیں ضامن اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ علامہ باقر علی نقوی نے مخدوم حسن ناصر نقوی کو دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال میں 23 نومبر کو ہونے والے تحفظ عزاداری کنونشن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کنونشن کی غرض و غایت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دعوت قبول کرتے ہوئے مخدوم حسن ناصر نقوی نے اس امر کا اظہار کیا کہ عزاداری کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے جو ہمارا اوڑھنا بچھونا اور مقصد زندگی ہے۔ مخدوم حسن ناصر نے اپنے ارادتمندوں اور تمام مذہبی و ماتمی تنظیموں اور عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ کنونشن میں جوق در جوق شرکت کرکے قومی و ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ باوا فرزند علی شاہ کاظمی نے دلی اظہار تشکر کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ دربار باوا کرم علی شاہ کے کرم سے تحفظ عزاداری احتجاجی کنونشن کامیاب اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ انہوں نے واضع کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے بقول عزائے حسینیٔ حضرت سیدہ زینبٔ بنت علیٔ کی حسرت ہے اور ہم نے اس امانت کو امام زمانہ علیہ السلام تک پہنچانا ہے، کوئی بھول میں نہ رہے بڑے سے بڑا آمر عزاداری کو ختم نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button