سنگین مقدمہ میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
ملتان(مرزا شہزاد بیگ ) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے بکر منڈی فاطمہ ٹاؤن پر پولیس مقابلہ،رابری اور اقدام قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ،ممتاز آباد پولیس ملزم محمد ارشاد عرف بلا ولد محمد سردار کو مقدمہ نمبر 3145/24 بجرم 324/392/353/186/34 تھانہ ممتاز آباد بحراست پولیس برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا ،جب بکر مندی فاطمہ ٹاؤن پہنچے تو 04 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی،اسی دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا ،جبکہ حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ،زخمی ہونے والا زیر حراست ملزم کو دوران واردات قتل اور رابری کے دیگر مقدمات میں برآمدگی کر کے تھانہ واپس آرہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر حملہ کیا،ملزم کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ ممتاز آباد میں درج کر کے مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے