کرائمز

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،، دانیال کریم ،،کی نماز جنازہ ادا

دیالپور(نمائندہ خصوصی )ٹریفک حادثہ میں جاں بحق،، دانیال کریم ،،کی نماز جنازہ ادا،مرحوم آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک،دانیال کریم کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا،نوجوان کے انتقال پرشہر بھرکی فضا سوگوار ،ہر آنکھ اشک بار رہی،سٹی پریس کلب کا سوگواروں سے اظہار تعزیت،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں بصیرپور روڑ پر چند دن قبل کار حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان ،،دانیال کریم،،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا نعش دیپالپور پہنچنے پر کہرام مچ گیا پورے شہر کی فضا سوگوار ہوگئی مرحوم کی نماز جنازہ دیپالپور کے راو افضل سٹیڈیم فیصل پارک میں ادا کی گئی جس میں۔ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کے جسد خاکی کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا سٹی پریس کلب دیپالپور کا اس حوالہ سے تعزیتی اجلاس بھی صدر چوہدری محمد عرفان بھنڈاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مظہر عباس چوہدری ،میاں کاشف وٹو ،ملک فیاض اعوان سمیت دیگر عہدیداران و ممبراب نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواروں کے صبر جمیل دے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button