لنڈے بازاروں میں اشیا مہنگی،شہریوں کی قوت خرید سے باہر شہری پریشان
وہاڑی/تھانہ ٹبہ سلطان پور ( روشن علی واثق سے)چوک میتلا.ٹبہ سلطانپور.جہانیاں میں سردی میں اضافہ،لنڈے کی رونقیں بحال،لنڈے بازاروں میں اشیا مہنگی،شہریوں کی قوت خرید سے باہر شہری پریشان۔ حکومت مہنگائی پر قابو پائے اور لنڈے کے دکانداروں کو بھی ریلیف دے۔ اشیاء کی قیمتیں 30 فیصد بڑھ گئیں، غریب کے لیے گرم ملبوسات خریدنا مشکل ہوگیا، لنڈا مہنگا ہونے کی بڑی وجہ ٹیکسز حکومت لنڈے کا کام کرنے والوں کو بھی ریلیف دے موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی گرم ملبوسات کا استعمال بھی شروع ہو جاتا ہے سردی کی شدت بڑھتے ہی چوک میتلا ٹبہ سلطان پور اور جہانیاں شہر کے مین روڑ پر قائم بازاروں میں مختلف اقسام کے گرم ملبوسات ، جیکٹیں، شوز ، جرسیاں ، کوٹ، مفلر دستانے اور دیگر اشیاء کے سٹالز سج چکے ہیں۔ شہروں اور گردونواح کے چکوک سے آئے ہوئے خواتین مرد اور بچوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے لنڈے کی دوکانوں کا رخ کر رہی ہیں لیکن گزشتہ سال کی نسبت پرانے گرم ملبوسات جوتے، جیکٹیں جرسیاں مہنگائی ہونے کی وجہ سے غریب خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔