ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
دینہ (محمدنبیل حسن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا دینہ پولیس سٹی چوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے پولیس عوام کی خادم ہے اور عوام کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جائے گا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے پولیس سٹی چوکی دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے ، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی صدر بھی ہمراہ تھے ، ڈی پی او جہلم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں ، اسی لیے میں ہر تھانہ اور چوکیوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہا ہوں تاکہ کسی کو بھی اگر کوئی مسلہ ہو تو اسے فوراً حل کیا جا سکے ۔