چوری ڈکیتی و رہزنی میں ملوث خطرناک اشتہاری گینگ گرفتار
چوک سرور شہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوک سرور شہید، ایس ایچ او تھانہ رنگپورپولیس کی بڑی کاروائی چوری ڈکیتی و رہزنی میں ملوث خطرناک اشتہاری گینگ گرفتار،مختیار عرف مکھا اور امرانہ گینگ سے52 لاکھ روپے اور مال مسروقہ برآمد کر کے ریکوری مالکان کے حوالے،اے کیٹگری کے دومجرمان اشتہاری گرفتار اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر اورایس ڈی پی او سٹی سرکل مظفرگڑھ طاہر اعجاز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رنگ پور حسنین رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چوری ،ڈکتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث مختار عرف مکھا گینگ کے ملزمان نواز جیر سکنہ گڑھ مہاراجہ،خضرعباس میتلا سکنہ گڑھ مہاراجہ اور مختیار عرف مکھا سکنہ احمد پور سیال سے 4810000 اور امرانہ گینگ کےملزمان محمد عامرسکنہ امیر پور کنکا وغیرہ سے 310000روپے کی ریکوری کرکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کی گٸی۔اس کے علاوہ 7جراٸم پیشہ افراد کے قبضہ سے خطرناک ناجاٸز اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف ناجاٸز اسلحہ ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کٸے۔اس کے ساتھ ساتھ رنگ پور پولیس نےڈکیتی اے کیٹگری کے خطرناک اشتہاری ڈاکوٶں کو بھی گرفتارکرکے پابند سلاسل کیا۔اس موقع پر مقدمہ مدعیان اور شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ رنگ پور حسنین رضا اورپولیس ٹیم کو پھولوں کے ہارپہنائے۔ اس موقع پرایس ایچ او تھانہ رنگ پور حسنین رضانے کہاکہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لٸے ہروقت کوشاں