وارداتوں میں مطلوب 02 لاکھ 17 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیموں کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ عادی مجرمان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 02 لاکھ 17 ہزار سے زائد مجرمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 01 لاکھ 23 ہزار 647 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے جس میں اے کیٹیگری کے 22396اوربی کیٹیگری کے 101251 اشتہاری شامل ہیں۔پولیس کریک ڈاؤن میں 61 ہزار 238 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، اے کیٹیگری کے 5954 اور بی کیٹیگری کے 55284 عدالتی مفروران شامل ہیں، دوران آپریشنز 32 ہزار 453 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے، اے کیٹیگری کے 13624، بی کیٹیگری کے 18829 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں،سنگین جرائم میں مطلوب 92 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 63 ہزار سے مجرمان گرفتار کئے گئے جن میں 24811 اشتہاری مجرمان، 25441 عدالتی مفرور اور 12897 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش، کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔