کرائمز

جانو ڈکیت اورموٹرسائیکل چور گینگ کے پانچ ارکان گرفتار

گوجرانوالہ(عبدالغفار رانا سے ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کی سربراہی میں گوجرانوالہ پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی شاہدرشید کی ہدایت پرڈی ایس پی کھیالی اطہر گجر کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ کھیالی انسپکٹر مسعودعالم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی وموٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث عبداللہ عرف جانو ڈکیت اورموٹرسائیکل چور گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔دوران گرفتاری ملزمان کے قبضہ سے چودہ عدد موٹرسائیکل اور تین لاکھ چونتیس ہزارروپے نقدی برآمد کر لی۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عبداللہ عرف جانو(سرغنہ)، علی رضا، احمد، علی عابد اور زیدعلی شامل ہیں۔ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیمنے کہا کہ ڈکیتوں کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی۔ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ کھیالی انسپکٹرمسعود عالم ا ور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button