کرائمز

2 پسٹل30بور معہ گولیاں،1کلو200گرام ہیروئن برآمدمقدمات درج

ٹوبہ ٹیک سنگھ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ڈی پی ا و ٹوبہ کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری منشیات فروش سمیت06 ملزمان گرفتار،اسلحہ ناجائز2 پسٹل30بور معہ گولیاں،1کلو200گرام ہیروئن برآمدمقدمات درج ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پو لیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او ٹوبہ عباد ت نثار کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ رجانہ معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حسن کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو200گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم ظفر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے ملزم اسد کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا اسی کے ساتھ ساتھ تھانہ صدر ٹوبہ پولیس نے غیر قانونی طور پر سلنڈروں میں گیس ریفلنگ کر نے پر ملزم حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا اسی کے علاوہ تھانہ سٹی گوجرہ پولیس اور پیر محل پولیس نے انتہائی تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے2ڈرائیورز کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز,ایس ایچ اوز اورانچارج سی آئی اے کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپور طریقے سے کاروائیاں عمل میں لائی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button