اوکاڑہ: ننھے طالب علم سے بدفعلی،دل دہلا دینے والے انکشافات
اوکاڑہ/رینالہ صدر (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ 3 اوباش نوجوانوں نے 14 سالہ طالب علم کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف ائی ار کے مطابق چک نمبر 1/1RA کا رہائشی نویں جماعت کے طالب علم عبدالرحمن کو ملزم علی رضا کھیلنے کے بہانے گھر سے قریبی فصلوں میں لے گیا اور اسے زبردستی مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اسی اثناء میں 2 ملزمان حمزہ سلطان اورشیراز اقبال بھی فصلوں میں اگئےجنہوں نے بھی باری باری طالب علم کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لڑکے کی چیخ و پکار پر مقامی دیہاتی اگئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زیادتی کے شکار لڑکے کے والد کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر رینالہ خورد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔اور تفشیش شروع کر دی ہے#