کرائمز

اوکاڑہ 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم۔ایک شخص جاں بحق

اوکاڑہ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )اوکاڑہ 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم۔ایک شخص جاں بحق۔خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ہسپتال منتقل۔ریسکیو زرائع کے مطابق کینال روڈ اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چک نمبر 23/1RBکا رہائشی 35 سالہ شخص خادم ولد نذر جاں بحق ہو گیا۔جب کہ 60 سالہ خاتون روبینہ زوجہ ممتاز۔22 سالہ ارسلان ولد علی احمد۔ اور بلال ولد سعید شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوےزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button