کرائمز
شیرشاہ پولیس کی کارروائی ، گٹکا ماوا مافیا کے کارندے گرفتار
کیماڑی(مرید حسین باجوہ ) تھانہ شیرشاہ پولیس کی گٹکا فروشوں کے خلاف دو مختلف مقامات پر کاروائیاں،مضحر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار،پہلی کاروائی میں محمد بلال نامی گٹکا فروش کو 30 عدد پڑیاں گٹکا ماوا سمیت گرفتار کیا گیا،جبکہ دوسری کاروائی میں راحت شاہ نامی ملزم کو گرفتار کرکے 25 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کیا گیا،ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر بھائی خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔