کرائمز

بہاولنگر:سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور گندگی کے انبار لگ گئے

بہاولنگر(راشد ڈھڈی ) میںونسپل کمیٹی کی غفلت لاپرواہی ہٹ دھرمی اور سست روی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو بہاول نگر کے شہریوں کے لیے نامکمل ہونے والا خواب بنا کر رکھ دیا ہے شہر کے بیشتر گلی محلہ سڑکوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور گندگی کے انبار لگ گئے ہیں جگہ جگہ سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں گلیوں میں جمع ہو چکا ہے سڑکوں گلیوں میں کھڑا پانی جوھرڈ اور گندے نالہ تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے شہر بھر میں صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے شہری طرح طرح کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بار بار میونسپل کمیٹی کے اعلی افسران و عملہ نگران صفائی کو شکایات کی جاتی ہیں لیکن شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ سیوریج کا گندا پانی شہریوں کا مقدر بن چکا ہے لوگوں کا اپنے گھر سے نماز کی ادائیگی کے لیے مسجدوں تک جانا بھی مشکل ہو گیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کمشنر بہاولپور اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب کے تحت بہاول نگر کی صاف صفائی کے لیے خصوصی توجہ دلائی جائے تاکہ شہری کوڑا کرکٹ گندگی سے پھیلنے والی موزی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button