کرائمز

میونسپل کمیٹی رینالہ کےسب انجنیئر پر چوری کا مقدمہ درج

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری)تھانہ سٹی رینالہ خورد سال 2025 کا پہلا مقدمہ سب انجنیئر پر ٹف ٹائلز چوری کرنے کا درج ہوا ۔مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سب انجنیئر میونسپل کمیٹی رینالہ خورد ابرار احمد نے ہاوسنگ سکیم کے پرانے ڈسپوزل اسٹیشن پر لگی ٹف ٹائلز کو اکھاڑ کر اپنی رہائش پر لگوا لیں۔عوامی حلقوں نے اے۔سی رینالہ خورد ضیاءالئہ کو سب انجیئر کی ٹف ٹائلز چوری کرکےاپنی رہائش پر لگوانے کی اطلاع دی جس پر اے۔سی رینالہ نے نوٹس لیتے ہوے انکوائری کرائی تو ٹف ٹائلز چوری ہونا پائی گئی اور سب انجنیئرکی رہائش پر لگنا پائی گئی جس سے سرکاری خزانے کو 4 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر ضیاء الئہ نے سب انجنیئر ابرار احمد کے خلاف تھانہ سٹی رینالہ خورد میں چوری کا مقدمہ نمبر 1/2025 درج کرادیا پولیس نے سب انجنیئر کو حراست میں لے کر تفشیش شروع کر دی ہے۔دوسری طرف محکمانہ کاروائی بھی کی جارہی ہے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button