اڑھائی گھنٹے میں پانچ ڈکیتیاں۔ شہری جمع پونجی سے محروم
میلسی۔(حسنین شیخ)میلسی شہر ڈکیتوں کے خصوصی نشانے پر۔ اڑھائی گھنٹے میں پانچ ڈکیتیاں۔ شہری جمع پونجی سے محروم ۔ پولیس خاموش تماشائی۔ تفصیل کے مطابق میلسی کا شہر ڈکیتوں کے خصوصی نشانے پر اگیا کوئی دن ایسا نہیں جا رہا جس دن کوئی ڈکیتی نہ ہو. گذشتہ شام کو صرف اڑھائی گھنٹے کے وقت میں میلسی کے پانچ شہری مسلحہ ڈکیتوں کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگے۔ ہری پورہ میلسی کا رہائیشی ملازم حسین ولد غلام رسول ہری چند سے میلسی شہر واپس گھر ا رہا تھا کہ تین کس نامعلوم مسلحہ افراد موٹر سائیکل سوار ہونڈا 125 پر آئے، اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 90 ہزار نقدی ایک موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔ ڈکیتی کی دوسری واردات سردار ولد غلام حسین قوم کنیرا سکنہ عمر کھچی کے ساتھ ہوئی۔ جو اپنی بہن سے نقد رقم مبلغ 93 ہزار روپے لیکر آرہا تھا۔ ماہی بلوچ کے نزدیک تین 125 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائیل چھین لیا اور فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی اور واردات میلسی کارہائشی محمدفراز میلسی سے ٹرالے پر مکئی لوڈ کرکے دوکوٹہ آرہاتھا کے ہری مائنر کے قریب تین نامعلوم مسلح موٹرسائکل سواروں نے روک کر چار ہزار نقدی اور موبائل چھین لیا اورفرار ہوگئے۔ رات گئے ایک اور واردات اللہ رکھا کالونی میلسی کے شہری زاہد حسین ولد احمد حسین مغل کیساتھ ملتان روڈ سفیر نگر پر ہوئی۔ تین مسلحہ 125 موٹر سائیکل سوار مسلحہ ڈاکو نقد رقم 85ہزار اور موبائیل چھن کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے والے شہریوں نے رپورٹ درج کروادی۔