علاقائی خبریں

جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد

خوشاب۔(رپورٹ ملک شیرافضل ٹوانہ سے ) کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے دہی رانی پروگرام اور ستھراءپنجاب پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر،ڈی پی او توقیر محمد نعیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،بیت المال کی آفیسر شعبانہ افضل،میونسپل کمیٹی اور میرج ہالز کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ کمشنر سرگودھا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتالوں میں عوام الناس کو ہر قسم کی سہولیات کی دستیابی،ڈاکٹرز کی حاضری اور صفائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کمشنر جہانزیب اعوان کو دہی رانی پروگرام کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button