علاقائی خبریں

گورنمنٹ سید چراغ شاہ کالج برائے خواتین کے امتحانی نتائج میں 74 فیصد کامیابی

پتوکی (عباس انصاری)گورنمنٹ سید چراغ شاہ کالج برائے خواتین کے امتحانی نتائج میں 74 فیصد کامیابی کے ساتھ قصور شہر کے سرکاری کالجز میں پہلی پوزیشن اکیڈمک سٹاف کی کرکٹ ٹیم نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سید چراغ شاہ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹ مراد خان نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (سائنس اور آرٹس) کے امتحانی نتائج میں 74 فیصد کامیابی حاصل کر کے شہر بھر کے سرکاری کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے اس اعزاز کا اعلان کالج پرنسپل ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر نے میڈیا کے لیے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کالج ہذا کی اکیڈیمک سٹاف، لیکچرارز اور پروفیسرزکی کرکٹ ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے Teachers’ Sports کے موقع پر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی بھی جیت لی ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں فرسٹ ایئر کے داخلوں کے ٹارگٹ سے 37 فیصدسے زائد داخلے کرنے پر پنجاب حکومت نے پرنسپل مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر کو ایک انعامی شیلڈ، پونے دو لاکھ روپے اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button