کرائمز

بھکھی نشاط ملز سکول کا ڈرائیور شراب کے نشے میں مست ،گاڑی ٹھوک دی

شیخوپورہ /بھکھی( ڈاکٹر علی حیدر رضوی ) بھکھی نشاط ملز سکول کا ڈرائیور شراب کے نشے میں مست تفصیلات کے مطابق نشاط مل سکول کا سیف نامی بس ڈرائیور شراب کے نشے میں بس چلا رہا تھا بس فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد روڈ کے درمیان بند ہو گئی بچے گھبرا کر رونے لگ گئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت بچوں کو سیفلی ایک جگہ پر اکٹھا کیا بچے پریشانی کے عالم میں روتے رہے اور لوگ ان کو چپ کراتے رہے پیار کرتے رہے بس ڈرائیور مقامی دیہاتوں سے جس میں ٹبی ہمبو ٹھٹھہ تارڑاں نواں کوٹ سے بچے لے کر نشاط ملز سکول میں جاتا ہے اور پہلے بھی دو تین بار شراب پی کر ایسے واقعات کر چکا ہے بس کی حالت بھی بہت خستہ ہے اس فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنا چاہیے ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے اس ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس نے 50 سے زیادہ بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا اتنا سب کچھ ہو جانے کے بعد بھکھی نشاط سکول کی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button