کرائمز
لیسکو رائےونڈان ایکشن ، 53 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور/ رائےونڈ (لیاقت مہر سے )رائیونڈ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ایکسین واپڈا محمد علی رضا کی رینجرز اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ بڑی کارروائی چھاپہ مارتے ہوئے 53 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے رائیونڈ کے نواحی گاؤں جیابگا، لدھیکی ، خاننپال، سمیت دیگر دیہاتوں میں واپڈا رینجرز اور پولیس کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 53 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے بجلی چوری میں ملوث تمام افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں لیسکو ٹیم نے بجلی چوری میں پکڑے گئے تمام واپڈا صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے ہیں