کرائمز

کوٹ لکھپت: تنخواہ دینے کے بہانے ملازمہ کے ساتھ اجتماعی بد اخلاقی

لاہور/کوٹ لکھپت(آئی این پی ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں تنخواہ دینے کے بہانے سابق ملازمہ کو مالک اوراسکے ساتھی نے مبینہ اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے، ایف آئی آر کے مطابق (ن) نامی لڑکی خالد خان کی کمپنی میں کام کرتی تھی،تنخواہ نہ دینے پر لڑکی نے نوکری چھوڑدی اور74ہزار روپے بقایا رقم کے لیے کمپنی کے مالک خالد خان سے تنخواہ کا مطالبہ کیا جس میں سے اس نے چالیس ہزار روپے دے دئیے اور باقی 34ہزار دینے کے لیے خاتون کو کوٹ لکھپت کے علاقے میں بلوایا، جب لڑکی وہاں پہنچی تو خالد خان نے اپنے دوست حماد کے ہمراہ لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ تان لیا اور اسے ایک مکان میں لے گئے جہاں اسے زبردستی مبینہ اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button