کمالیہ خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک ڈاکو گرفتار
ٹو بہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ خطرناک ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک ڈاکو گرفتار تھانہ سٹی کمالیہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل چھین رہے ہیں وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ معہ ہمراہی روانہ ہو کر موقع پر پہنچے تو 2کس نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو اپنی طرف آتا دیکھ کر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ شروع کر دی مزید نفری طلب کرنے پر SHO تھانہ صدر کمالیہ ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے ملزمان موٹر سائیکل سڑک کنارے پھینک کر 708 پھاٹک کراس کر کے کھیتوں میں بھاگ رہے تھے کہ ملزم کے ایک ساتھی کا فائر آگے بھاگنے والے ملزم کو لگا جو مضروب ہو کر گر پڑا اور تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا جبکہ دوسرے ملزم کو پولیس نے قابو کر لیا جس نے اپنے نام و پتہ اکرم ولد عبد العزیز قوم ملک سکنہ عبد الحکیم بتلایا جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت وقار شفیق ولد شفیق قوم مسیح سکنہ عبد الحکیم کے نام سے ہوئی جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ڈیڈ باڈی کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے