کرائمز

سرائے مغل : بھونڈ عاشق خوبرو لڑکی کے چکر میں جمع پونچی سے محروم

پتوکی(صائمہ اشرف )سرائے مغل۔خوبرو لڑکی سے شادی کرانے کا جھانسہ دیکر ملزمان نے بھونڈ عاشق سے لاکھوں روپے کی زمین،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ہتھیا لیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کانویں بلاقہ سنگھ میں ایک رشتہ کرانے والی خاتون سروری بیگم نے نوجوان سکندر کو مانگا منڈی کی ایک خوبرو لڑکی ثمرین بی بی سے شادی کرانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ لڑکی پڑھی لکھی ہے وہ آپ کے ہاں ایک سکول بنائے گی جس کیلیے زمین اسکے نام کر دو۔چنانچہ نوجوان اور اسکے والدین نے اپنے بیٹے کی خواہش کے مطابق گاوں کا لاکھوں روپے کا رقبہ ایک کنال بارہ مرلے اسکے نام انتقال کروا دیا۔لڑکی کے والدین نے مزیدلاکھوں روپے کے دو تولے سونے کے زیورات،لاکھوں روپے کی دو ہونڈا موٹر سائکلیں،ایک بکری بھی ہتھیا لی۔سارا کچھ لینے کے بعد اپنی بیٹی ثمرین بی بی کی شادی کسی اور نوجوان کے ساتھ کر دی۔پتہ چلنے پر لڑکے کا باپ ؑبدالغفار راجپوت تھانہ آ گیا اور ملزمان سروری بیگم،ثمرین بی بی،گلزار احمد،وقاراحمد دلدار،سرورانور،عرفان آٹھ افراد کے خلاف دھوکہ دھی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button