علاقائی خبریں
اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں:ناصر معروف
نارووال ندیم انور(نامہ نگار)معروف شاعر سماجی کارکن ناصر معروف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اولیاء کرام کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ـ برصغیر پاک وہند میں اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اولیاء کرام رح کی تعلیمات سے پھیلا ہےـ اولیا ء اللہ نے انسانیت سے محبت اور خدمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایاـ آج بھی اولیاء کرام رح کا فیض جاری ہے اولیا ء کرام رح نے اللہ تبارک تعالیٰ اور نبی کریمﷺ کی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اولیا ء و صوفیاء نے بھوک، جبر، افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پہ بیٹھ کر انقلاب برپا کیا ـ