ایلیمنٹری اسکول کچی فارم میں ایک روزہ سائنسی میلے کا انعقاد
عمر کوٹ (ڈاکٹر ایم لال واگھانی )سامارو فاؤنڈیشن اسسٹڈ سنجھا مرک ایلیمنٹری اسکول کچی فارم میں ایک روزہ سائنسی میلے کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فاؤنڈیشن اسسٹڈ سنجھا مرک ایلیمنٹری اسکول کچی فارم میں ایک روزہ سائنسی میلہ لگایا گیا جس کا افتتاح سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میرپور خاص کے ریجنل ہیڈ علی محمد شاہوانی نے کیا سائنسی میلے میں سیف کے مختلف اسکولز کےطلبہ کی جانب سے سائنسی پروجیکٹس پیش کیے جس میں شہید رانی پبلک اسکول گوٹھ یوسف لاشاری کے طلبہ نے تین پروجیکٹس پیش کئے
پروجیکٹ ون "گرین ہاؤس”
پروجیکٹ ٹو "واٹر فلٹریشن”
پروجیکٹ تھری "کڈنی ورکنگ
اور ایم رفیق ایلیمنٹری اسکول غفار قائم خانی کے بچوں نے پروجیکٹ پیش کیے
سنجھا مرک اسکول میں ابتدائی میں بچوں نے خصوصی طور پر سائنسی پروجیکٹس پیش کیے اور طلبہ و طالبات نے مختلف گیمز ک پیش کیے
مہمانان میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ سر علی محمد شہوانی ۔سیف پارٹنر شہید رانی پبلک اسکول کے اونر سر الطاف حسین سےہتو ۔اللہ بخش خاصخیلی اور نعیم اختر شہید رانی پبلک اسکول کے اساتذہ ۔سر زاہد حسین خاصخیلی ۔سر حامد حنیف میئو ۔ مس روما خان ۔ مس رشیدہ ۔اور مس پریا نے شرکت کی ۔ ریجنل ہیڈ سر علی محمد شہوانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی ذہنی نشونما کے لیے ایسے پروگرامات انعقاد خوش آیند بات ہے جس سے طلبہ کو تجربات مشاہدات کے ذریعے ان کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے ایسے پروگراموں کے بعد طلبہ نئی چیزیں بنانے کے لیے روزانہ نئے تجربات کرتے ہیں اور جب طلباء کو ان کی محنت اور ایجادات کی چیزوں پر انکو انعام دیا جاتا ہے اور ان کے کام کی حوصلا افزائی کی جاتی ہے انکے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور وہ مزید تجربات کرتے ہیں ہمیں اس وقت تخلیقی ذہنوں کی ضرورت ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء کو بہتر سے بہتر تربیت دی جائے تاکہ وہ سائنسدان ڈاکٹر اور انجینیئر بن کر اپنے ملک کا نام روشن کریں آخر میں سنجھا مرک اسکول کے پارٹنر سر ساون منظور خاصخیلی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے