کرائمز
جنگلی چیتے کی کھال بذریعہ ٹرین کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے جنگلی چیتے کی کھال بذریعہ ٹرین کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر قلی نے ایک کارٹن ٹرین سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا جس پر اسپیشل برانچ گہری نظر رکھے ہوئے تھی،کارٹن کو چیک کرنے پر اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی سے راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش کرکے وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی خلاف ورزی کی جارہی تھی،دونوں ملزمان کو وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی سے 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کروایا گیا