علاقائی خبریں

قومی اقتصادی منصوبہ ”اڑان پاکستان ” کا خیر مقدم کرتے ہیں :عبدالمتین اعوان

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک عبدالمتین اعوان سابق چیئرمین یونین کونسل (5 ) نے پائیدار ترقی کیلئے پانچ سالہ قومی اقتصادی منصوبہ ”اڑان پاکستان ” کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر معمولی اہمیت کے حامل منصوبوں کی کامیابی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے ۔ پاکستان کی ترقی میں برآمدات کا کلیدی کردار ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ ”اڑان پاکستان ” میں برآمدات کے فروغ کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ”اڑان پاکستان” منصوبے کی کامیابی کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لینے اور جامع مشاورت کا سلسلہ بغیر تعطل جاری رہنا چاہیے ۔ملک عبدالمتین اعوان نے مزید کہا کہ نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک ‘افلاس ‘جنگ ‘دہشت گردی ‘جرائم ‘فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا۔ آئیں نئے سال کے آغاز میں ہم یہ وعدہ کریں کہ اس ملک کو قائد اعظم کا نظریاتی اور جغرافیائی پاکستان بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ یہ ملک ہماری آبائو اجداد کی امانت ہے ہم اس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button